مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی علاقے خیبرایجنسی میں سیکیورٹی فورسز نے فضائی کارروائی میں 21 دہشت گرد ہلاک اور ان کے چار ٹھکانے تباہ کردیئے ہیں۔ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے خیبر ایجنسی کے علاقے وادی تیرہ، آجگل اور ملحقہ علاقوں میں گن شپ ہیلی کاپٹر کی مدد سے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 21 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جب کہ ان کے 4 ٹھکانے بھی تباہ ہوئے۔ کارروائی میں متعدد دہشت گردوں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔ مارے جانے والے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم لشکر اسلام اور کالعدم تحریک طالبان سے ہے۔
اجراء کی تاریخ: 27 نومبر 2015 - 20:09
پاکستانی علاقے خیبرایجنسی میں سیکیورٹی فورسز نے فضائی کارروائی میں 21 دہشت گرد ہلاک اور ان کے چار ٹھکانے تباہ کردیئے ہیں۔