مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں بھارتی فوج کے بٹالیں ہیڈکوارٹرز(کیمپ) حملے میں فوجی افسر سمیت 2 افراد ہلاک جبکہ کرنل سمیت متعدد اہلکار زخمی ہو گئے ہیں۔ کپواڑہ میں بھارتی فوج کے بٹالین ہیڈکوارٹرز پر تنگھدر کے علاقے میں حملہ آوروں نے حملہ کر دیا۔ حملہ آور فائرنگ کرتے ہوئے ہیڈکوارٹرز میں داخل ہو گئے، فائرنگ کے تبادلے میں جونیئر کمیشنڈ آفیسر مارا گیا جبکہ ایک سویلین بھی زد میں آکر ہلاک ہو گیا، کرنل سمیت متعدد اہلکار زخمی ہو گئے ۔ اس موقع پر بٹالین ہیڈکوارٹرز میں متعدد دھماکے بھی سنے گئے۔ بھارتی فوج نے تینوں حملہ آوروں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 26 نومبر 2015 - 22:14
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں بھارتی فوج کے بٹالیں ہیڈکوارٹرز(کیمپ) حملے میں فوجی افسر سمیت 2 افراد ہلاک جبکہ کرنل سمیت متعدد اہلکار زخمی ہو گئے ہیں۔