مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ خواتین اور لڑکیوں پر جنگ زدہ علاقوں میں اور گھریلوں تشدد پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے اس تشدد کے خاتمے کے لیے مشترکہ اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ خواتین کے خلاف شدد کے عالمی دن کے موقع پر جاری بیان میں بان کی مون نے خواتین اور لڑکیوں پر تشدد کو ’ترقی کی راہ میں بڑی روکاوٹ‘ قرار دیا ہے۔ بان کی مون نے کہا کہ متشدد انتہا پسند وسیع پیمانے مذہبی تعلیمات کو بگاڑ کر عورتوں کے استحصال کے جواز کے طور پر پیش کررہے ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ اس طرح کے جرائم صرف تشدد یا جنگ کے متعلقہ اثرات ہی کی وجہ سے نہیں بلکہ "خواتین کی آزادی سے انکار کرنے کی منظم کوشش " ہے۔
اجراء کی تاریخ: 26 نومبر 2015 - 21:00
خواتین اور لڑکیوں پر جنگ زدہ علاقوں میں اور گھریلوں تشدد پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے اس تشدد کے خاتمے کے لیے مشترکہ اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔