مہر خـررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی شہرلاہور کے بادامی باغ علاقے میں پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشتگرد ہلاک جبکہ 3 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔ فائرنگ کے تبادلے کے دوران علاقہ گولیوں کی تھرتھراہٹ سے گونج اٹھا، مقابلے کے دوران مارا جانے والے ہارون بھٹی کالعدم تنظیم کا سربراہ تھا اور سی آئی اے پولیس اسے چند روز قبل دبئی سے گرفتار کرکے پاکستان لائی تھی۔ تفصیلات کے مطابق سی آئی اے پولیس نے گرفتار دہشتگردوں کی نشاندہی پر انکے ساتھیوں کو گرفتار کرنے کے لئے بادامی باغ کے علاقہ ملک پارک میں چھاپہ مارا تو دہشتگردوں نے فائرنگ کردی جس پر پولیس ٹیم نے پوزیشنیں سنبھال کر جوابی فائرنگ کی۔ فائرنگ کے تبادلے کے دوران 4 دہشت گرد مارے گئے جبکہ3 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ واضح رہے کہ چند روز قبل ہارون بھٹی کو اس کے پانچ ساتھیوں کے ہمراہ دبئی سے گرفتار کرکے پاکستان لایا گیا تھا، پانچوں دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا۔
اجراء کی تاریخ: 26 نومبر 2015 - 11:48
پاکستانی شہرلاہور کے بادامی باغ علاقے میں پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشتگرد ہلاک جبکہ 3 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔