مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی فضائیہ نے کہا ہے کہ میانوالی کے علاقے کنڈیاں میں جنگی طیارے کے حادثے میں پاکستان کی پہلی خاتون پائلٹ ہلاک اور ان کا ساتھی اہلکار زخمی ہوگیا ہے۔پاکستانی فضائیہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ سکواڈرن لیڈر ثاقب عباسی اور فلائٹ آفیسر مریم مختار معمول کی ایک آپریشنل تربیتی پرواز پر تھے جب مشن کے حتمی مرحلے میں انھیں ایک سنگین اِن فلائٹ ایمرجنسی کا سامنا کرنا پڑا۔
ترجمان کے مطابق دونوں پائلٹوں نے طیارے کو آخری منٹ تک بچانے کی کوشش کی اور زمین پر موجود سویلین آبادی کو بچاتے ہوئے جہاز سے نکل گئے اور جہاز کنڈیاں میانوالی کے قریب گر کر تباہ ہوگیا تاہم زمین پر اترتے ہوئے مریم مختار ہلاک ہوگئیں جبکہ ثاقب معمولی زخمی ہوگئے۔