مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے عراق کے صدر معصوم فواد اور اس کے ہمراہ وفد کے ساتھ ملاقات میں فرمایا: عراق کے جوان اب بیدار ہوگئے ہیں اور انھیں اپنی طاقت اور قدرت کا علم ہوگیا ہے لہذا وہ امریکہ کے زیر تسلط نہیں جائیں گے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے ایران اور عراق کے گہرے اور تاریخی روابط کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: عراقی قوم ایک عظیم قوم ہے جس کی تاریخ بہت پرانی اور قدیم ہے اور عراق کو مناسب مقام تک پہنچآنے میں عراقی جوان اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے صدام معدرم کی طرف سے ایران کے خلاف 8 سالہ جنگ کے باوجود عراقی اور ایرانی قوموں کے باہمی روابط کو حیرت انگیز اور مذہبی و ثقافتی بنیادوں پر قرار دیتے ہوئے فرمایا: حضرت امام حسین علیہ السلام کے چہلم کے موقع پر عظیم عوامی اجتماع کوعراقی اور ایرانی قوموں کے درمیان دوستانہ اور برادرانہ تعلقات کا بہترین نمونہ قراردیا۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: عراقی اور ایرانی حکام کو اس ماحول سے دونوں ممالک کی پیشرفت اور ترقی کے سلسلے میں بھر پور استفادہ کرنا چاہیے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے عراقی فورسز کی داعش دہشت گردوں پر غلبہ اور پیشرفت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: عراقی حکومت باہمی اتحاد کے ذریعہ عراق کی مشکلات کو حل کرنے کی بھر پور صلاحیت رکھتی ہے۔