مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پیرس کے علاقے سینٹ ڈِنی میں پولیس چھاپے کے دوران حَسنہ نامی عورت کے خود کو اڑا لینے کی اطلاع غلط ثابت ہوئی ہے اور اب پولیس کا کہنا ہے کہ کسی عورت نے نہیں بلکہ ایک مرد نے خودکش دھماکہ کیا تھا۔ اس سے قبل فرانسیسی حکام کی جانب سے کہا گیا تھا کہ پیرس کے مضافاتی علاقے سینٹ ڈینس میں گھنٹوں تک جاری رہنے والے آپریشن کے دوران پیرس حملوں کے ماسٹر مائنڈ کی 26 سالہ کزن حسنہ آیت بوالحسن نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے پیرس میں ہولناک حملوں کا ماسٹر مائنڈ مراکشی نژاد بیلجیئن شدت پسند عبدالحامد اباعود کو بتایا گیا تھا، جسے اسی سرچ آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا تھا۔ ادھر پیرس پر ہونے والے ابتدائی حملے کے دوران اسٹیڈیم پر حملہ کرنےوالے دوسرے خودکش بمبار کی شناخت ہوگئی، پیرس کے وکیل استغاثہ کے مطابق دوسرا خودکش بمبار اکتوبر میں یونان کے ذریعے فرانس میں داخل ہوا تھا۔
اجراء کی تاریخ: 21 نومبر 2015 - 19:21
پیرس کے علاقے سینٹ ڈِنی میں پولیس چھاپے کے دوران حَسنہ نامی عورت کے خود کو اڑا لینے کی اطلاع غلط ثابت ہوئی ہے اور اب پولیس کا کہنا ہے کہ کسی عورت نے نہیں بلکہ ایک مرد نے خودکش دھماکہ کیا تھا۔