سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ جنرل محمد علی جعفری نے کہا ہے کہ انقلاب اسلامی کا دفاع کرنے کے لئے 1500 الی بیت المقدس بٹالین اور 500 امام حسین(ع) بٹالین آمادہ ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ جنرل محمد علی جعفری نے الی بیت المقدس مشقوں میں شریک رضاکار دستوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ انقلاب اسلامی کا دفاع کرنے کے لئے 1500 الی بیت المقدس بٹالین اور 500 امام حسین(ع) بٹالین آمادہ ہیں۔ انھوں نے کہا کہ رضاکار دستوں نے دفاع مقدس کے دوران شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور رضاکار دستوں کی شاندار کارکردگی کی وجہ سےدنیا کے مختلف ممالک کی آنکھیں خیرہ ہوگئی ہیں اور بہت سے ممالک ایسی فورس کے لئے حسرت بھری نگاہوں سے دیکھ رہے ہیں جو جذبہ ایمان اور جدید ترین ہتھیاروں سے لیس ہے۔

جنرل جعفری نے کہا کہ آج رضاکار فورس  صاحب عظمت ، شرافراز اور سربلند ہے جو مختلف دفاعی ، سکیورٹی ، ثقافتی ، سماجی اور سیاسی میدانوں میں اپنا فعال کردار ادا کررہی ہے۔

انھوں نے کہا کہ دفاع مقدس کے دوران اگر رضاکار فورس نہ ہوتی تو نہ جانے ملک آج کس طورتحال سے دوچار ہوتا۔ جنرل جعفری نے کہا کہ رضاکار فورس نے دفاع مقدس کے دوران شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔