اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ یمن کے بحران کو حل کرنے کے سلسلے میں اقوام متحدہ کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے نمائندے نے اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ محمد جواد ظریف کے ساتھ ملاقات کی ، اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نےاس ملاقات میں کہا ہے کہ یمن کے بحران کو حل کرنے کے سلسلے میں اقوام متحدہ کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔اس ملاقات میں اقوام متحدہ کے نمائندے نے ایرانی وزیر خارجہ کو یمن کے بارے میں تازہ ترین حالات سے آگاہ کیا۔