مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسپین کی عدالت نے فریڈم فلوٹیلا حملہ کیس میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سمیت دیگر 7 اسرائیلی حکام کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔ عدالت نے پولیس کو اسرائیلی وزیراعظم سمیت تمام ملزمان کے اسپین کی حدود میں داخل ہونے پر انہیں گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔ واضح رہے کہ 2010 میں اسرائیلی فوج نے غزہ کے لیے امداد لے جانے والے بحری جہاز پر حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق اور 50 سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔
اجراء کی تاریخ: 17 نومبر 2015 - 19:10
اسپین کی عدالت نے فریڈم فلوٹیلا حملہ کیس میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سمیت دیگر 7 اسرائیلی حکام کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔