مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ تھائی لینڈ کے3 جنوبی صوبوں میں 2004 ءسے جاری علیحدگی پسند مہم میں اب تک چھ ہزار دو سو افراد ہلاک اور گیارہ ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔ اس ملک میں مالے زبان بولنے والوں کی طرف سے آزادی کا مطالبہ صدیوں پراناہے۔ مالے بولنے والے باشندے تین مسلم اکثریتی علاقوں ڑالا، پٹانی اور ناراتھیوات میں آباد ہیں۔ یہ تینوں صوبے کئی صدیوں تک سلطنت پٹانی کا حصہ تھے۔ 2004 ء میں یہ تنازعہ ایک بار پھر اس وقت ابھر کر سامنے آیا جب مسلم عسکریت پسندوں نے ملکی فوج کے ایک اسلحہ ڈپو پر حملہ کرتے ہوئے 400 رائفلیں اپنے قبضے میں لے لیں۔ اس کے جواب میں فوج نے مسلم عسکریت پسندوں کے خلاف کریک ڈاون شروع کیا۔ پٹانی کی ایک قدیم مسجد پر فوج نے حملہ کر کے 30 مشتبہ عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا تھا۔
اجراء کی تاریخ: 13 نومبر 2015 - 18:19
تھائی لینڈ کے3 جنوبی صوبوں میں 2004 ءسے جاری علیحدگی پسند مہم میں اب تک چھ ہزار دو سو افراد ہلاک اور گیارہ ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔