مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے سربراہ کوکیا آمانو نے کہا ہے کہ ایران نے پی ایم ڈی (PMD)کے بارے میں اپنے تمام وعدوں پر عمل کیا ہے اور ایٹمی ایجنسی (PMD) پی ایم ڈی کے بارے میں اپنی نہائی رپورٹ تیار کررہی ہے۔
آمانو نے کہا کہ ایران نے مشترکہ ایٹمی معاہدے کے سلسلے میں اچھا اور قابل قدر تعاون پیش کیا ہے اور ایٹمی ایجنسی پاراچین سائٹ کے بارے میں اپنے ماہرین کے مشاہدات کے مطابق تجزیہ اور تحلیل کرےگی۔
آمانو نے کہا کہ ایران کے ایٹمی پروگرام میں کوئی انحراف نہیں اور ایران کا ایٹمی پروگرام بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کی نگرانی میں جاری ہے۔