فرانس میں ممکنہ طور پرفرنچ فوج کو نشانہ بنانے کی کارروائی ناکام بنادی گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فرانس میں ممکنہ طور پرفرنچ فوج کو نشانہ بنانے کی کارروائی ناکام بنادی گئی ہے۔ فرانسیسی وزارت داخلہ کے مطابق ملکی خفیہ ادارے نے اکتوبر کے آخر میں دہشت گرد کو حراست میں لیا تھا۔ بتایا گیا ہے کہ اس 25 سالہ نوجوان کے خلاف جنگی بحری جہازوں پر حملوں کی منصوبہ بندی کرنے کا الزام ہے۔ گزشتہ ایک برس سے یہ شخص حکام کی نگرانی میں تھا کیونکہ اس نے 2014ء میں شام جانے کی کوشش کی تھی۔ اس نے دوران تفتیش قبول کر لیا ہے کہ داعش کے ایک فرانسیسی رکن کے کہنے پر وہ جنوبی فرانس میں عسکری تنصیبات پر حملے کرنے پر آمادہ ہوا تھا۔