مہر خبررسا ایجنسی نے بی بی سی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ میانمارمیں حزب اختلاف کی جماعت نیشنل لیگ فار ڈیموکریسی نے ملک میں 25 سال بعد ہونے والے آزادانہ انتخابات کے نتائج کے سرکاری اعلان سے قبل بھاری اکثریت سے کامیابی کا دعویٰ کیا ہے۔
این ایل ڈی کے ایک ترجمان ون تھین نے سوموار کی سہ پہر اعلان کیا کہ ان کی جماعت کو 70 فیصد ووٹ ڈالے گئے ہیں۔ این ایل ڈی کی سربراہ آنگ سان سوچی نے کہا کہ سب کو انتخابی نتائج کا اندازہ ہو ہی گیا ہے‘
اب تک صرف ینگون شہر کی 12 نشستوں کے نتائج کا اعلان ہوا ہے اور ان تمام نشستوں پر این ایل ڈی کے امیدواروں نے کامیابی حاصل کی ہے۔ایک اندازے کے مطابق میانمار میں تین کروڑ افراد نے اپنا حقِ رائے دہی استعمال کیا۔
میانمار میں این ایل ڈی کے ایک ترجمان نے کہا ہےکہ ہم 70 فیصد نشستوں پر کامیابی حاصل کر رہے ہیں لیکن الیکشن کمیشن کو ابھی سرکاری طور پر نتائج کا اعلان کرنا ہے۔