امریکہ کے سابق صدر جارج بش سینئر نے اپنے بیٹے بش جونیئر کے دور میں اہم عہدوں پر فائر رہنے والے ڈک چینی کو ضدی اور ڈونلڈ رمز فیلڈ کو نک چڑھا قرار دیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کے سابق صدر جارج بش سینئر نے اپنے بیٹے بش جونیئر کے دور میں اہم عہدوں پر فائر رہنے والے ڈک چینی کو ضدی اور ڈونلڈ رمز فیلڈ کو نک چڑھا قرار دیا۔ سابق صدر جارج بش سینیئر نے اپنی خود نوشت سوانح عمری میں اپنے بیٹے جارج ڈبلیو بش کے دور صدارت میں نمایاں عہدوں پر کام کرنے والے ڈِک چینی اور ڈونلڈ رمزفیلڈ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ۔1989 سے 1993 تک صدر کے عہدے پر فائز رہنے والے بش سینئرنے، اپنے بیٹے کے دورِ صدارت میں کلیدی عہدوں پر کام کرنے والے ڈک چینی اور رمز فیلڈ سے متعلق غیرمعمولی حد تک سخت الفاظ کا استعمال کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈِک چینی ہی نے جارج ڈبلیو بش کو سخت ترین موقف کا حامل بنایا۔ اسی طرح سابق وزیر دفاع ڈونلڈ رمزفیلڈ سے متعلق بش سینیئر کا کہنا ہے کہ اس نک چڑھے ساتھی نے دوسروں کا موقف جاننے اور بات سننے میں کبھی دلچسپی نہیں لی اور صدر کے لیے نہایت بری خدمات انجام دیں۔