میانمارمیں گزشتہ 25 سالوں میں منعقد ہونے والے یہ پہلے آزاد انتخابات ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ میانمارمیں گزشتہ 25 سالوں میں منعقد ہونے والے یہ پہلے آزاد انتخابات ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق میانمار میں 3 کروڑ افراد ووٹ ڈالنے کے اہل ہیں۔ میانمار کی پارلیمنٹ 664 نشستوں پر مشتمل ہے جس میں 90 جماعتوں سے تعلق رکھنے والے 6,000 سے زائد امید وار حصہ لے رہے ہیں۔ ان انتخابات کے لیے پارلیمان کی 25 فیصد نشستیں فوج کے نمائندوں کے لیے مختص ہوں گی۔ میانمار میں کئی دہائیوں تک فوجی حکومت رہی اور اس سے قبل تمام انتخابات فوج ہی کی نگرانی میں ہوتے رہے ہیں۔ میانمار میں سن 2011 سے حکومت کرنے والی جماعت یونین سولیڈیریٹی ڈیویلپمنٹ پارٹی (یو ایس ڈی پی) جسے فوج کی حمایت حاصل ہے ان انتخابات میں حصہ لے رہی ہے۔