عالمی ادار صحت نے خبردار کرتے ہوئے کہ موٹاپا الکوحل اور تمباکو نوشی اب بھی یورپ میں قبل از وقت اموات کی بڑی وجوہات میں شامل ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عالمی ادار صحت نے خبردار کرتے ہوئے کہ موٹاپا الکوحل اور تمباکو نوشی اب بھی یورپ میں قبل از وقت اموات کی بڑی وجوہات میں شامل ہیں۔ یورپ میں اگرچہ صحت عامہ کی سہولیات میں بہت زیادہ بہتری پیدا ہوئی اور وہاں لوگوں کی اوسط عمر میں بھی اضافہ ہوا ہے لیکن کچھ وجوہات ایسی ہیں جو اب بھی کچھ انسانوں میں اوسط عمر کے افراد کے مقابلے میں جلد مر جانے کا باعث بن رہی ہیں ان میں موٹاپا ایک بہت بڑی وجہ ہے جو دراصل مختلف بیماریوں کا باعث بن سکتاہے جب کہ اسی طرح الکوحل اور تمباکو نوشی جیسی عادات بھی لوگوں کے اوسط عمر کو کم کرنے وجہ بنتی ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق یورپ میں تمباکو اور الکوحل کا استعمال دیگر خطوں کے مقابلے میں زیادہ ہے جب کہ موٹاپے کے شکار افراد کی تعداد کے لحاظ سے یہ امریکہ سے کچھ  پیچھے ہے اس خطے میں آباد لوگ سالانہ اوسطاً 11 لیٹر خالص الکوحل اور 30 فیصد تمباکو نوشی کا استعمال کرتے ہیں۔