مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مالدیپ کے صدر عبداللہ یامین نے اپوزیشن کی حکومت مخالف ریلی روکنے کے لیے ملک میں تیس دن کے لیے ایمرجنسی نافذ کردی۔ مالدیپ کے صدر نے حکومت مخالف ریلی روکنے کے لیے تیس روزہ ہنگامی حالت کے نفاذ کرتے ہوئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مشتبہ افراد کو گرفتار کرنے کے اختیارات بھی دے دیے ہیں۔ یہ اعلان ملک کی اہم اپوزیشن جماعت ایم ڈی پی کے طے شدہ احتجاج سے دو روز پہلے کیا گیا ہے۔ صدرعبداللہ یامین گذشتہ ماہ ہوائی اڈے سے گھرواپس جاتے ہوئے بم دھماکے میں بال بال بچے جبکہ جس کے الزام میں نائب صدراحمد ادیب کو صدر کے قتل کی مبینہ سازش پرگرفتار کر لیا گیا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 5 نومبر 2015 - 23:36
مالدیپ کے صدر عبداللہ یامین نے اپوزیشن کی حکومت مخالف ریلی روکنے کے لیے ملک میں تیس دن کے لیے ایمرجنسی نافذ کردی۔