مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبے بلوچستان کے علاقے دشت میں ریلوے ٹریک پر دھماکے سے 4 افراد ہلاک جب کہ 4 زخمی ہو گئے ہیں۔ کوئٹہ سے راولپنڈی جانے والی جعفر ایکسپریس صبح 9 بجے اپنی منزل کی جانب روانہ ہوئی تو مستونگ کے قریب دشت کے علاقے میں دہشت گرد ریلوے ٹریک پر دھماکہ خیز مواد نصب کر رہا تھا جو پھٹ گیا جس کے نتیجے میں جانی نقصان ہوئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لئے فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انھیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ لیویز ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے سے دہشت گرد بھی زخمی ہوا تاہم وہ زخمی حالت میں فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ دھماکے سے ریلوے ٹریک کو بھی نقصان پہنچا جس کے بعد جعفر ایکسپریس کو روک لیا گیا۔ دوسری جانب سیکیورٹی فورسز نے دھماکے کے بعد تخریب کاروں کی گرفتاری کے لئے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 1 نومبر 2015 - 17:47
پاکستان کے صوبے بلوچستان کے علاقے دشت میں ریلوے ٹریک پر دھماکے سے 4 افراد ہلاک جب کہ 4 زخمی ہو گئے ہیں۔