مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پال ریان نے امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر کا عہدہ سنبھال لیا اورامریکہ کی تاریخ کے سب سے کم عمر اسپیکر بن گئے ہیں۔ پال ریان نے ایوان نمایندگان میں اپنے عہدے کا حلف اٹھایا جس کے بعد سابق اسپیکر نینسی پلوسی نے انھیں روایتی موگری پیش کی ۔ وسکونسن سے تعلق رکھنے والے 45 سالہ پال ریان امریکی ایوان نمایندگان کے سب سے کم عمر اسپیکرہیں۔ پال ریان 1998 میں پہلی مرتبہ ایوان نمایندگان کے رکن منتخب ہوئے، اس سے قبل وہ 1992 میں کیپٹل ہل سے بحیثیت مشیر منسلک ہوئے۔ انہیں 2012 کے صدارتی انتخاب میں مٹ رومنی کے رنراپ ہونے کا اعزازبھی حاصل رہا۔ صدارتی انتخاب میں شکست کے بعد وہ ایوان نمایندگان ہاوس ٹیکس رائٹنگ کمیٹی کے چیئرمین بن گئے۔ شٹ ڈاؤن سے بچنے کے لیے ری پبلکن ارکان کو بجٹ منظوری پرقائل کرنے میں ناکامی پر جان بینر نےاسپیکر کےعہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔
اجراء کی تاریخ: 30 اکتوبر 2015 - 15:31
پال ریان نے امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر کا عہدہ سنبھال لیا اورامریکہ کی تاریخ کے سب سے کم عمر اسپیکر بن گئے ہیں۔