امریکی نائب صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ انہوں نے انتخاب نہ لڑنے کا فیصلہ اس لیے کیا کہ ان کے خیال میں انہیں لگ رہا تھا کہ وہ جیت نہیں پائیں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے امریکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی نائب صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ انہوں نے انتخاب نہ لڑنے کا فیصلہ اس لیے کیا کہ ان کے خیال میں انہیں لگ رہا تھا کہ وہ جیت نہیں پائیں گے۔ امریکی ٹی وی سی بی ایس میں گفتگوکرتے ہوئے نائب صدر نے اس تاثر کی نفی کی کہ انہوں نے انتخاب نہ لڑنے کا فیصلہ انتخابی مہم کے لیے زیادہ وقت نہ بچنے کی وجہ سے کیا۔ بائیڈن نے کہا کہ سچ تو یہ ہے کہ اگر انہیں یقین ہوتا کہ وہ اپنے حامیوں اور معاونین کی توقعات کے مطابق انتخابی مہم چلا پائیں گے تو وہ ضرور انتخاب لڑتے۔ انہوں نے کہا کہ اگر وہ انتخاب لڑنے کا فیصلہ کرتے تو اس کی واحد وجہ ان کا یہ یقین ہوتا کہ وہ صدارتی ذمہ داریاں دیگر افراد سے کہیں بہتر انداز میں انجام دے سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کے انتخاب لڑنے یا نہ لڑنے کے فیصلے کا تعلق صدارتی انتخاب کے لیے ڈیموکریٹ پارٹی کے ٹکٹ کی سرِ فہرست امیدوار ہیلری کلنٹن سے نہیں تھا۔