مہر خبررساں ایجنسی نے عرب ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراقی انٹیلیجنس کے مطابق عراق اور شام کے مقبوضہ علاقوں میں نکالے جانے والے تیل کی اسمگلنگ سے داعش ہر مہینہ تقریباً 5 کروڑ ڈالر کماتے ہیں۔ خریداروں کے لئے داعش کے بیچے جانے والے تیل کی کم قیمت پرکشش ہے۔ کبھی اس تیل کی قیمت 35 ڈالر فی بیرل ہوتی ہے کبھی صرف 10 ڈالر فی بیرل۔ شام میں داعش کے قبضے میں تیل کے 253 کنویں ہیں جن سے روزانہ 30 ہزار بیرل تیل نکالا جاتا ہے۔ عراق میں داعش 10 تا 20 ہزار بیرل تیل نکالتے ہیں۔اس تیل کے خریدار ترکی کے اسمگلرز ہوتے ہیں جو اسے دوبارہ بیچتے ہیں۔ ترک اسمگلرز تیل کی قیمت انقرہ اور استنبول میں مقیم داعش کی خواتین اراکین کو ادا کرتے ہیں۔ عراقی انٹیلیجنس کے مطابق کرد کے زیر کنٹرول عراق کے کچھ علاقوں میں بھی داعش کا تیل فراہم کیا جاتا ہے تاہم کرد یہ الزام مسترد کرتے ہیں۔
اجراء کی تاریخ: 24 اکتوبر 2015 - 06:29
عراقی انٹیلیجنس کے مطابق عراق اور شام کے مقبوضہ علاقوں میں نکالے جانے والے تیل کی اسمگلنگ سے داعش ہر مہینہ تقریباً 5 کروڑ ڈالر کماتے ہیں۔