پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف چار رووزہ دورے پر امریکہ روانہ ہو گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف چار رووزہ دورے پر امریکہ  روانہ ہو گئے ہیں۔ پاکستانی وزیراعظم 12رکنی وفد کے ہمراہ پہلے برطانیہ پہنچیں گےاور وہاں سے کل صبح نیویارک روانہ ہونگے۔ وزیرداخلہ چودھری نثار اوروزیر اعظم کے اہل خانہ بھی ان کے ہمراہ ہیں۔ نواز شریف بدھ کو امریکی صدر باراک اوبامہ سے افغانستان کی صورتحال ،طالبان سے امن مذاکرات اور سول نیوکلیئر ٹیکنالوجی تعاون سے متعلق اموربر بات چیت کریں گے۔