مہر خبررساں ایجنسی نےایکپسریس نیوزکےحوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے قبائلی علاقہ خیبرایجنسی میں سکیورٹی فورسز نے کارروائی کے دوران وہابی دہشت گردوں کے 18 سہولت کاروں کو گرفتار کرلیا ہےجن کے قبضے سے کروڑوں روپے مالیت کی غیرملکی کرنسی کے علاوہ سونا اورچاندی برآمد کرلی ہے۔ اطلاعات کے مطابق پاکستانی سکیورٹی فورسزنے نیشنل ایکشن پلان کے تحت مختلف کارروائیوں میں 18 وہابی سہولتکاروں کو گرفتارکرلیا ہے، حراست میں لئے گئے افراد سے ڈھائی کلو گرام سونا اور ڈیڑھ کلو گرام چاندی کے علاوہ 6 کروڑ 50 لاکھ روپے مالیت کی غیرملکی کرنسی برآمد کرلی ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ برآمد کی گئی غیرملکی کرنسی میں امریکی ڈالر، سعودی ریال اوریواے ای درہم شامل ہے، دہشت گردوں کے یہ سہولت کار اسلحےکی خریداری اوردیگرسہولیات کی فراہمی اسی رقم کے ذریعے کرتے تھے۔