لاطینی امریکہ کے ملک گوئٹے مالا میں مشتعل ہجوم نے میئر کو کوڑے مارنے کے بعد زندہ جلا دیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیرملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ لاطینی امریکہ کے ملک گوئٹے مالا میں مشتعل ہجوم نے میئر کو کوڑے مارنے کے بعد زندہ جلا دیا۔ اطلاعات کے مطابق لاطینی امریکہ کے ملک گوئٹے مالا میں مشتعل ہجوم نے مغربی قصبے کے مئیر جوراکن کو اپنے سیاسی حریفوں پر حملے کے الزام میں کوڑے مارنے کے بعد زندہ جلادیا، مشتعل افراد نے پہلے میئر کے عزیزو اقارب کے مکانوں کو آگ لگائی اور اُس کے بعد میئر کے مکان کو بھی نذر آتش کردیا جب کہ مشتعل ہجوم نے میئر کو مکان سے باہر نکال کر کوڑے مارے اور زندہ جلا دیا جس سے وہ ہلاک ہوگیا۔ اطلاعات کے مطابق مشتعل ہجوم کا کہنا تھا کہ مئیر نہ صرف اپنے سیاسی حریفوں پر قاتلانہ حملے کروانے میں ملوث تھا بلکہ اس سے قبل علاقے میں ہونے والی پر تشدد کارروائیوں کا بھی ذمہ دار تھا جس میں 2 خواتین ہلاک اور پانچ افراد زخمی ہوئے تھے۔