مہر خبررساں ایجنسی نےایکسپریس نیوز کےحوالے سے نقل کیا ہےکہ پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں پولیس اور رینجرز نے سرچ آپریشن کے دوران غیر ملکی سمیت 6 دہشت گردوں کو حراست میں لے لیا ہے۔اطلاعات کے مطابق اسلام آباد پولیس اوررینجرزنے سیکٹر آئی 12 میں مشترکہ طورپرسرچ آپریشن کیا اورایک غیرملکی سمیت 6 مشتبہ دہشت گردوں کو حراست میں لے کر ان سے تفتیش شروع کردی۔ پولیس کے مطابق حراست میں لیا گیا غیر ملکی افغان شہری ہے۔
اجراء کی تاریخ: 11 اکتوبر 2015 - 18:16
پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں پولیس اور رینجرز نے سرچ آپریشن کے دوران غیر ملکی سمیت 6 دہشت گردوں کو حراست میں لے لیا ہے۔