مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے كہ وہ دورہ امریكہ کے دوران پاکستان کی قربانیوں کو اجاگر کریں گے جبکہ پاکستانی وزير اعظم حال ہی میں امریکہ کے دورے سے واپس آئے ہیں۔ وزیراعظم نواز شریف كی زیرصدارت دورہ امریکا کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں وزیرخزانہ اسحا ق ڈار ،وزیر داخلہ چوہدری نثار، مشیر خارجہ سرتاج عزیز، معاون خصوصی طارق فاطمی نے شركت كی جب کہ اجلاس میں وزیراعظم كے آئندہ دورہ امریكہ سے متعلق امور زیرغور لائے گئے اور اجلاس میں پاك امریكہ دوطرفہ تعلقات پر خصوصی توجہ مركوز كی گئی۔ پاکستان کے بعض ذرائع کے مطابق پاکستانی وزیر اعظم کے متعدد غیر ملکی دوروں کا قومی خزانہ پر بہت بڑا بوجھ پڑ رہا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 9 اکتوبر 2015 - 01:35
پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے كہ وہ دورہ امریكہ کے دوران پاکستان کی قربانیوں کو اجاگر کریں گے جبکہ پاکستانی وزير اعظم حال ہی میں امریکہ کے دورے سے واپس آئے ہیں۔