اجراء کی تاریخ: 8 اکتوبر 2015 - 00:41

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ شام میں ایران کا کوئی سپاہی موجود نہیں البتہ شامی حکومت کی درخواست پر ایران کے صرف فوجی مشیر وہاں موجود ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ شام میں ایران کا کوئی سپاہی موجود نہیں البتہ شامی حکومت کی درخواست پر ایران کے صرف فوجی مشیر وہاں موجود ہیں۔ظریف نے کہا کہ ایران کے فوجی مشیر شام میں موجود ہیں لیکن ایران کی فوج کا کوئی سپاہی وہاں موجود نہیں ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ داعش کے خلاف  امریکہ کی سرپرستی میں قائم ہونے والے اتحاد کی داعش کے خلاف فوجی کارروائی سنجیدگی پر مبنی نہیں تھی داعش کے خلاف امریکی کارروائی رائے عامہ کو گمراہ کرنے کی سازش تھی جبکہ روس نے امریکی اتحاد کے فریب کا پردہ چاک کردیا ہے۔