اجراء کی تاریخ: 5 اکتوبر 2015 - 00:33

مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینیوں کے مجاہدانہ حملے میں 4 صہیونی ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں جبکہ الخلیل میں صہیونیوں نے دو فلسطینیوں پر چاقوؤں سے حملہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینیوں کے مجاہدانہ حملے میں 4 صہیونی ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں جبکہ الخلیل میں  صہیونیوں نےدوفلسطینیوں پر چاقوؤں سے حملہ کیا ہے۔اطلاعات کے مطابق الناصر صلاح الدین بریگیڈ کے ترجمان ابو مجاہد نے کہا ہے کہ مقبوضہ علاقوں میں تیسرا انتفاضہ شروع ہوگیا ہے جسے دنیا کی کوئی طاقت روک نہیں سکتی ۔ اس نے کہا کہ اگر صورتحال ایسی ہی رہی تو غزہ مغربی پٹی اور مقبوضہ بیت المقدس میں رونما ہونے والے واقعات کے بارے میں خاموش نہیں رہےگا ۔ادھر فلسطینی تنظیم حماس کے ترجمان نے کہا ہے کہ مغربی پٹی اور بیت المقدس کی صورتحال سے نئے انتفاضہ کا آغاز ہے۔

جہاد اسلامی کے رکن احمد المدلل کا کہنا ہے کہ مغربی پٹی میں حقیقی انتفاضہ شروع ہوگیا ہے انھوں نے کہا کہ فلسطینی قوم اسرائیلی ظلم و ستم کے خلاف خاموش نہیں رہ سکتی۔