اجراء کی تاریخ: 4 اکتوبر 2015 - 00:29

نائیجیریا کے دارالحکومت ابوجا میں 2 بم دھماکوں کے نتیجے میں 18 افراد ہلاک جب کہ 41 زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ نائیجیریا کے دارالحکومت ابوجا میں 2 بم دھماکوں کے نتیجے میں 18 افراد ہلاک جب کہ 41 زخمی ہوگئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق ریسکیو ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشوں اورزخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا جہاں زیادہ ترزخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہرکیا جارہا ہے۔حکام کے مطابق پہلا دھماکہ ابوجا سے 40 کلومیٹر دور ایک پولیس اسٹیشن کے قریب ہوا جب کہ دوسرا بس اسٹاپ کے قریب ہوا۔ اطلاعات کے مطابق دھماکوں کے پیچھے وہابی دہشت گرد تنظیم بوکو حرام کہ ااتھ بتایا جاتا ہے۔