امریکی ریاست ورجینیا میں 9 افراد کے قتل میں ملوث السلوا ڈور کے الفریڈو پریٹو کو زہریلے انجکشن کے ذریعہ موت کی سزا دے دی گئی ہے.

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ریاست ورجینیا میں 9 افراد کے قتل میں ملوث السلوا ڈور کے الفریڈو پریٹو کو زہریلے انجکشن  کے ذریعہ موت کی سزا دے دی گئی ہے.پریٹو کو موت کی سزا مہلک انجکشن لگا کر دی گئی۔ اس کی سزائے موت کے خلاف آخری اپیل بھی فیڈرل جج نے گزشتہ روز مسترد کر دی تھی، پریٹو نے 4 لڑکیوں کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے کے بعد انھیں ہلاک کر دیا تھا، ان میں سے ایک لڑکی کی عمر صرف 15 سال تھی، اسی ہفتے کے دوران منگل کو ایک دوسری امریکی ریاست جارجیا میں ایک خاتون کو زہریلے انجکشن سے موت کی سزا دی گئی تھی۔