امریکی صحافی مارک سیگل نے بینظیر قتل کیس میں وڈیو لنک پر بیان رکارڈ کرا تے ہوئے کہا ہےکہ جنرل پرویز مشرف نے بینظیر بھٹو کو دھمکی آمیز کال کی تھی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صحافی مارک سیگل نے بینظیر قتل کیس میں وڈیو لنک پر بیان رکارڈ کرا تے ہوئے کہا ہےکہ جنرل پرویز مشرف نے بینظیر بھٹو کو دھمکی آمیز کال کی تھی۔ مارک سیگل نے بتایا کہ مشرف نے بینظیربھٹو سے کہا تھا کہ آپ کی سلامتی کا انحصار میرے آپ کے تعلقات پر ہے، مشرف کی فون کال کے بعد بینظیر پریشان تھیں۔
بینظیر بھٹو نے ای میل کرکے کہا کہ اگر انھیں قتل کیا گیا تو ذمہ دار پرویز مشرف ہوں گے۔ مارک سیگل بینظیر بھٹو کا ذکر کرتے ہوئے رو پڑے۔

اطلاعات کے مطابق مارک سیگل نے بتایا کہ کراچی میں بی بی کے ٹرک پرموجودلوگ فون پر بات کر رہے تھے، اس کا مطلب یہ تھا کہ جیمرز کام ہی نہیں کر رہے تھے، بے نظیر بھٹو کراچی دھماکے بعد بہت پریشان تھیں، بے نظیر نے کہاانہیں پروٹوکول کے مطابق سیکیورٹی نہیں دی گئی۔
امریکی صحافی کا کہنا تھا کہ وہ اپنے آپ کو غیر محفوظ محسوس کر رہی تھیں، میری ان سے بات ہوئی تھی، 26 اکتوبر 2007 کو بی بی کی ای میل میرے ذاتی اکاؤنٹ پر آئی، ای میل کا سبجیکٹ تھا موسٹ ارجنٹ، بی بی نے کہا کہ تم دلیر اور قابل اعتماد ہو اس لیے تمہیں ای میل کی ، مارک سیگل کے بیان پر جرح 5 اکتوبر کی شام 7 بجے ہوگی۔