مہرخبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اور یوراگوئہ کے وزیر خارجہ نے یمن میں سعودی عرب کے ہاتھوں انسانی قتل عام کو روکنے پر تاکید کی ہے۔ اس ملاقات میں دونوں ممالک کے وزراء خارجہ نے دوطرفہ تعلقات ، علاقائی مسائل اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ایران اور یوراگوئہ کے وزراء خارجہ نے عالمی برادری پر زوردیا ہے کہ وہ یمن کے بارے میں اپنی اخلاقی اور انسانی ذمہ د اریوں کو پورا کرے اور سعودی عرب کے ہاتھوں یمن کے نہتےعوام کے بہیمانہ قتل عام کو بند کروائے۔
اجراء کی تاریخ: 1 اکتوبر 2015 - 13:24
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اور یوراگوئہ کے وزیر خارجہ نے یمن میں سعودی عرب کے ہاتھوں انسانی قتل عام کو روکنے پر تاکید کی ہے۔