مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ قطر کی حکومت نے آئندہ پانچ سال میں امریکہ میں 35 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کا منصوبہ تیار کرلیا ہے۔
سرمایہ کاری کے اس منصوبہ کے تحت قطر جلد ہی نیویارک میں ایک دفتر قائم کرے گا۔ قطر انوسٹمنٹ اتھارٹی کے مطابق سرمایہ کاری کی مدت پانچ سال کی ہوگی۔ ادارے کے سربراہ شیخ عبداللہ بن محمد بن سعود الثانی نے کہا ہے کہ نیویارک میں ہمارے سوان ویلتھ فنڈ کے دفتر کا قیام امریکہ میں ہماری سرمایہ کاری اور دلچسپی کا مظہر ہوگا۔
قطر نے سوان ویلتھ فنڈ کو 2005ءمیں تشکیل دیا تھا جس کے ذریعے قطر اب تک یورپ میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کرچکا ہے۔ قطر نے برطانیہ میں ہیرڈز، برکلیز بینک، کریڈٹ سوئس اور ہیتھرو ایئرپورٹ جیسے منصوبوں میں سرمایہ کاری کر رکھی ہے۔
اجراء کی تاریخ: 30 ستمبر 2015 - 08:19
ذرائع کے مطابق قطر کی حکومت نے آئندہ پانچ سال میں امریکہ میں 35 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کا منصوبہ تیار کرلیا ہے۔