اجراء کی تاریخ: 26 ستمبر 2015 - 12:25

یمنی فورسز اور قبائل نے ایک حملے میں الخوبہ میں سعودی عرب کے سرحدی کمانڈرکو ہلاک کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المنار کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمنی فورسز اور قبائل نے ایک حملے میں الخوبہ میں سعودی عرب کے سرحدی کمانڈرکو  ہلاک کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق الخوبہ کے سرحدی علاقہ میں سعودی عرب کی آٹھویں بریگیڈ کے بریگیڈیئر ہلاک ہوگئے ہیں۔ ذرائع نے سعودی رعب کے اس بریگیڈیئر کا نام حسن غشوم عقیلی بتایا ہے۔ واضح رہے کہ سعودی عرب نے 26 مارچ سے یمن پر جنگ مسلط کی جس کا سلسلہ آج تک جاری ہے لیکن اب تک سعودی عرب کو اس ظالمانہ اور مجرمانہ جنگ  میں کوئي کامیابی حاصل نہیں ہوئی ہے۔ سعودی عرب نے اس جنگ میں صرف 20 ہزار بے گناہ یمنی شہریوں کو قتل اور زخمی کیا ہے۔