پاکستانی سکیورٹی فورسز نے لال مسجد کے سابق خطیب عبدالرشید کے 2 بیٹوں کو گرفتار کر کے ان کی گاڑی سے اسلحہ اور سکیورٹی فورسز کی یونیفارم کو برآمد کرلیا ہے لال مسجد پاکستان میں دہشت گردی کا اصلی محور ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نےایکسپریس نیوز کےحوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی سکیورٹی فورسز نے لال مسجد کے سابق خطیب عبدالرشید کے 2 بیٹوں کو گرفتار کر کے ان کی گاڑی سے اسلحہ اور سکیورٹی فورسز کی یونیفارم کو برآمد کرلیا ہے لال مسجد پاکستان میں دہشت گردی کا اصلی محور ہے۔اطلاعات کے مطابق پولیس اور رینجرز نے اسلام آباد میں مشترکہ کارروائی کے دوران ایک مشکوک گاڑی کی تلاشی لی تو اس سے ایک پستول اور فوجی وردی برآمد ہوئی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گاڑی سے ہارون الرشید اور حارث رشید اور ان کے محافظ کو حراست میں لیا گیا ہے جو لا ل مسجد کے سابق نائب خطیب غازی عبدالرشید کے بیٹے ہیں اور موجودہ خطیب عبدالعزیز کے بھتیجے ہیں دونوں کو تفتیش کے لئے تھانہ کوہسار منتقل کردیا گیا ہے۔واضح رہے کہ سابق صدر پرویز مشرف کے دور میں 2007 میں لال مسجد میں آپریشن کے دوران عبدالرشید ہلاک گئے تھے۔ عبدالعزیز اور عبدالرشید دونوں دہشت گردوں کے سرغنہ ہیں لیکن پاکستانی حکومت کا عبدالعزیز کے ساتھ گہرا رابطہ ہے اور دہشت گردوں کے سرغنوں کے ساتھ پاکستانی حکومت کے یہی گہرے رابطے پاکستان میں دہشت گردی کے خاتمہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔