مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آج نو ذی الحجہ عرفہ کے دن دنیا بھر سے لاکھوں فرزندان توحید میدان عرفات میں مناسک حج کا رکن اعظم " وقوف " ادا کریں گے حجاج کرام آج ظہر سے لیکر نماز مغرب تک میدان عرفات میں قیام کریں گے اور حضرت امام حسین (ع) کی دعائے عرفہ کی تلاوت کے ذریعہ اپنے معبود حقیقی سے راز و نیاز کریں گے۔دنیا بھر سے 25 لاکھ سے زائد فرزندان توحید آج مناسک حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ ادا کریں گے۔حجاج کرام نماز مغرب میدان عرفات میں ادا کرنے کے بعد مزدلفہ کی طرف حرکت کریں گے اور آج رات مزدلفہ میں گزاریں گے اور کل صبح طلوع آفتاب کے بعد مزدلفہ سے منی کی طرف روانہ ہوں گے جہاں رمی جمرات، قربانی اور تقصیر کے بعد احرام سے خارج ہوجائیں اور تین دن منی میں قیام کرنے کے بعد بارہویں ذی الحجہ کے دن نماز ظہر کے بعد منی سے مکہ واپس آجائیں گے۔
اجراء کی تاریخ: 23 ستمبر 2015 - 11:38
آج نو ذی الحجہ عرفہ کے دن دنیا بھر سے لاکھوں فرزندان توحید میدان عرفات میں مناسک حج کا رکن اعظم " وقوف " ادا کریں گے حجاج کرام آج ظہر سے لیکر نماز مغرب تک میدان عرفات میں قیام کے دوران حضرت امام حسین (ع) کی دعائے عرفہ کی تلاوت کے ذریعہ اپنے معبود حقیقی سے راز و نیاز کریں گے۔