اجراء کی تاریخ: 21 ستمبر 2015 - 00:33

اسلام آباد انتظامیہ نے جعلی ڈاکٹروں اور کلینکوں کے خلاف آپریشن کرکے 13 کلینک بند کردیئے ہیں جبکہ 5 جعلی ڈاکٹروں کو گرفتار کر لیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسلام آباد انتظامیہ نے جعلی ڈاکٹروں اور کلینکوں کے خلاف آپریشن کرکے 13 کلینک بند کردیئے ہیں جبکہ 5 جعلی ڈاکٹروں کو گرفتار کر لیا ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر اسلام آباد کیپٹن ریٹائرڈ وقاص رشید کی سربراہی میں وفاقی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں جعلی ڈاکٹروں اور کلینکوں پر چھا پے مارے گئے۔
ضلعی انتظامیہ نے گولڑہ اور مہرآبادی میں چھاپوں کے دوران 13 کلینک سیل کر کے 5 مبینہ جعلی ڈاکٹروں کو گرفتار کرلیا ہے۔