مہر خبررساں ایجنسی نے الجزيرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور حاکم دبئی الشیخ محمد بن راشد آل مکتوم کے بڑے بیٹے الشیخ راشد بن محمد بن راشد آل مکتوم کا 34 بر کی عمر میں انتقال ہوگیا ہے ۔ اطلاعات کے مطابق راشد بن محمد کا انتقال دل کا دورہ پڑنے سے ہوا۔ راشد کی عمر 34 برس تھی۔ حاکم دبئی کے دیوان نے ایک تعزیتی اعلان میں جواں سال راشد بن محمد کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ راشد کو دبئی کے ام ہریر قبرستان میں دفن کیا جائے گا۔الشیخ راشد بن محمد کے انتقال پر دبئی میں تین روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔ سوگ کے ایام میں متحدہ عرب امارات کے پرچم سرنگوں رہیں گے۔ ذرائع کے مطابق یمن کے خلاف سعودی عرب کے مجرمانہ اتحاد میں متحدہ عرب امارات بھی شامل ہے۔
اجراء کی تاریخ: 19 ستمبر 2015 - 18:42
متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور حاکم دبئی الشیخ محمد بن راشد آل مکتوم کے بڑے بیٹے الشیخ راشد بن محمد بن راشد آل مکتوم کا 34 بر کی عمر میں انتقال ہوگیا ہے ۔