مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جنوبی سوڈان میں آئل ٹینکر الٹنے کے بعد دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 170 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئےہیں۔ اطلاعات کے مطابق جنوبی سوڈان کے قصبے ماریدی میں تیل سے بھرا ٹینکر دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 170 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔ صدارتی ترجمان کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب ٹینکرموڑ کاٹتے ہوئے تیز رفتاری کے باعث پلٹ گیا جس کے بعد لوگوں کی بڑی تعداد تیل جمع کرنے کے لیے جائے حادثہ پرجمع ہوگئی کہ اچانک ٹینکر میں آگ بھڑک اٹھی اور دھماکہ ہوگیا۔ جس کے نتیجے میں 170 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئےہیں۔مقامی انتظامیہ کے مطابق علاقے میں موجود تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے جب کہ اسپتال زخمیوں سے بھر گئے ہیں جن میں سے 50 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔
اجراء کی تاریخ: 17 ستمبر 2015 - 21:26
جنوبی سوڈان میں آئل ٹینکر الٹنے کے بعد دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 170 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئےہیں۔