مہر خبررساں ایجنسی نے گارڈین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی نے یونان کی سرحد پر ادیرانہ روڈ کے اردگرد کیمپ لگانے پرشامی مہاجرین کو دھمکی دی ہے کہ وہ تین دن کے اندر علاقہ خا لی کردیں ۔ اطلاعات کے مطابق ترکی کے شہر استنبول میں بہت سے شامی مہاجر بس اڈوں پر موجود ہیں جوزمینی راستے یورپ کی سرحد پر جانے کے لئے تیار ہیں ۔ شامی مہاجرین ترکی سے یونان اور بلغاریہ کے سرحد پر جانے کے لئے بسوں اور گاڑيوں کی تلاش میں ہیں۔ ذرائع کے مطابق شامی عوام کو آوارہ کرنے میں ترکی نے بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔ترکی نےداعش دہشت گردوں کی تربیت اور داعش د ہشت گردوں کو شام کے اندر بھیجنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 17 ستمبر 2015 - 17:01
ترکی نے یونان کی سرحد پر ادیرانہ روڈ کے اردگرد کیمپ لگانے پرشامی مہاجرین کو دھمکی دی ہے کہ وہ تین دن کے اندر علاقہ خا لی کردیں ۔