مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ آسٹریلوی وزیر اعظم ٹونی ایبٹ کو پارٹی کے اندرونی انتخابات میں شکست دینے کے بعد میلکم ٹرنبل نے آج آسٹریلیا کے نئے وزیر اعظم کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔ سنہ 2007 میں جان ہارورڈ اپنے عہدے کی مدت مکمل کرنے والے آخری آسٹریلوی وزیراعظم تھے جس کے بعد سے سیاسی یقینی ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی ۔ اطلاعات کے مطابق گزشتہ دو برس کے دوران آسٹریلیا میں تین وزرائے اعظم تبدیل ہوچکے اور اب میلکم ٹرن بل چوتھے وزیر اعظم ہیں ۔ٹرنبل سنہ 2013 سے اب تک وزیر اعظم ٹونی ایبٹ کے وزیر مواصلات تھے۔ جنھوں نے ایبٹ قیادت کو چیلنج کرتے ہوئے پارٹی انتخابات میں انہیں شکست دی اور مدت مکمل ہونے سے پہلے کرسی چھوڑنے پر مجبور کر دیا۔