مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع ابلاغ کےحوالے سے نقل کیا ہے کہ آسٹریا نے مہاجرین کی آمد کے بحران کے باعث آسٹریا سے ہنگری جانے والی موٹروے کوبند کر دیا ہے ،ادھرجرمنی نے بھی اپنی سرحدی راہداری بند کرتے ہوئے بارڈر کنٹرول نظام کو بحال کر دیا ہے ۔اطلاعات کے مطابق پیر کو آسٹریا نے ہنگری کی طرف جانے والی اپنی موٹروے کو ٹریفک کی آمدورفت کیلئے بند کر دیا ہے ۔ آسٹرین روڈ آپریٹر ایسفناگ کے مطابق موٹروے کو بڑی تعداد میں مہاجرین کی متوقع آمد کے باعث بند کیاگیا جبکہ معمول کی ٹریفک کو دوسری طرف موڑ دیا گیا ہے ۔