مہر خبررسان ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغان طالبان کے سابق رہنما ملا عمر کے بیٹےملا محمد یعقوب نے کہا ہے کہ ملا عمر کی موت افغانستان میں طبیعی طور پر ہوئی ہے اور ان کے والد کی موت میں کوئی سازش کارفرما نہیں تھی۔ اطلاعات کے مطابق ایک آڈیو بیان میں ملا عمر کے بڑے بیٹے ملامحمد یعقوب نے کہا کہ وہ یقین دلاتے ہیں کہ ان کے والد کی موت طبعی تھی، وہ اکثر بیمار رہنے لگے تھے اور آخری وقت ان کی طبعیت کافی ناساز ہوگئی تھی جس پر ان کا ڈاکٹروں سے علاج بھی کرایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے جب کہ ہمیں خدشہ ہے کہ وہ ہیپاٹائٹس سی میں مبتلا تھے۔ملا یعقوب نے کہا کہ ملا عمر امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی جانب سے حملے کے وقت بھی افغانستان میں تھے اور یہیں ان کی موت ہوئی اور اسی سرزمین پر وہ دفن ہیں جب کہ ملا عمر نے موت سے قبل کسی کو اپنا جانشین مقرر نہیں کیا تھا۔
اجراء کی تاریخ: 15 ستمبر 2015 - 00:20
افغان طالبان کے سابق رہنما ملا عمر کے بیٹےملا یعقوب نے کہا ہے کہ ملا عمر کی موت افغانستان میں طبیعی طور پر ہوئی ہے اور ان کے والد کی موت میں کوئی سازش کارفرما نہیں تھی۔