یمن کے انقلابیوں نے سعودی عرب کی سرحد کے اندر حملہ کرکے 4 سعودی فوجیوں کو ہلاک کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے العہد کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن کے انقلابیوں نے سعودی عرب کی سرحد کے اندر حملہ کرکے 4 سعودی فوجیوں کو ہلاک کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق اسلامی تنظیم انصار اللہ نے سعودی رعب کے صوبہ العسیر میں الربوعہ علاقہ میں 4 سعودی فوجیوں کو ہلاک کیا ہے ۔ اس سے قبل سعودی عرب کی وزارت دفاع نے صوبہ نجران میں 5 سعودی فوجیوں کی ہلاکت کی تائيد کی تھی۔ واضح رہے کہ سعودی رعب کا صوبہ العسیر اور صوبہ نجران  یمن کی سرحد پر واقع ہیں۔