پاکستانی سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے شوال میں فضائی کارروائی کے دوران 15 وہابی دہشتگردوں کو ہلاک کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے شوال میں فضائی کارروائی کے دوران 15 وہابی دہشتگردوں کو ہلاک کردیا ہے۔  پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے شوال میں فضائی کارروائی کی  جس کے نتیجے میں 15  وہابی دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں جب کہ کارروائی میں دہشت گردوں کے 7 ٹھکانے بھی تباہ ہوئے ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان میں قائم وہابی مدارس میں دہشت گردوں کی مسلسل تربیت جاری ہے اور وہابی عناصر پاکستان کی ارضی سالمیت کے لئے بہت بڑا خطرہ بنے ہوئے ہیں اوروہابی لوگ  پاکستان میں دہشت گردی کو فروغ  دینے میں اہم کردار دا کررہے ہیں۔