مہر خبررساں ایجنسی نے مصر الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مصر کے وزیراعظم ابراہیم مہلب نے استعفیٰ دے دیا ہےجبکہ ان کی کابینہ بھی مستعفی ہوگئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق مصر کے وزیراعظم ابراہیم مہلب اور ان کی پوری کابینہ نے اپنے عہدوں سے استعفی دے دیا، وزیراعظم نے کابینہ میں موجود تمام وزراء کے استعفے صدر عبدالفتاح السیسی کے پاس جمع کرادئیے ہیں۔ صدارتی آفس سے جاری بیان کے مطابق استعفوں کی وجوہات سامنے نہیں آسکیں تاہم صدر نے وزیراعظم سمیت پوری کابینہ کے استعفوں کو منظور کرلیا جب کہ وزیراعظم ابراہیم مہلب کو نئی حکومت کے قیام تک کابینہ کے ساتھ بطور نگراں کام جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اجراء کی تاریخ: 13 ستمبر 2015 - 00:12
مصر کے وزیراعظم ابراہیم مہلب نے استعفیٰ دے دیا ہےجبکہ ان کی کابینہ بھی مستعفی ہوگئی ہے۔