ہندوستانی ریاست مدھیہ پردیش کے ایک ہوٹل میں گیس سیلنڈر پھٹنے سے 35 افراد ہلاک جب کہ 42 زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی ریاست مدھیہ پردیش کے ایک ہوٹل میں گیس سیلنڈر پھٹنے سے 35 افراد ہلاک جب کہ 42 زخمی ہوگئے ہیں۔  اطلاعات کے مطابق  ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع جھابوا کے قصبے پیتلاواد میں واقع ایک ہوٹل میں اس وقت دھماکہ ہوا جب وہاں دفاتر جانے والے افراد اور طلبا کی بڑی تعداد ناشتہ کررہی تھی، دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ اس سے ناصرف ہوٹل مکمل طور پر تباہ ہوگیا جب کہ قریبی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔

جھابوا کی ضلعی پولیس آفیسر سیما علاوا نے واقعہ میں کم ازکم  35 افراد کی ہلاکت اور 42 کے زخمی ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہوٹل کے ملبے میں اب بھی کئی لوگوں کے دبے ہونے کا خدشہ ہے جس کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ بھی سکتی ہے۔