مہر خبررسان ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کی سابق وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن نےوزارت خارجہ کے دورمیں ذاتی ای میل استعمال کرنےپرمعافی مانگ لی ہے۔ انہوں نے تسلیم کرلیا کہ ذاتی ای میل اکاونٹ استعمال کرناغلطی تھی۔ ہلیری کلنٹن کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ کی حیثیت سے سرکاری خط و کتابت کے لیے ذاتی ای میل اکاونٹ استعمال کرنا غلطی تھی، جس پر معذرت خواہ ہوں اور اس کی پوری ذمہ داری قبول کرتی ہوں ۔
واضح رہے کہ ایک روز قبل انہوں سے یہ کہہ کر معافی مانگنے سے انکار کیا تھا کہ جو کچھ کیا اس کی اجازت تھی ۔
ہلیری کلنٹن نے وزارت خارجہ کے دور میں ذاتی میل سرور کو سرکاری خط و کتابت کیلئے استعمال کیا، جس پر خفیہ معلومات کے حوالے سے کئی سوالات پیدا ہوگئے تھے۔