اجراء کی تاریخ: 7 ستمبر 2015 - 18:03

افغان وزارت دفاع نے ملک کے مختلف حصوں میں کارروائیوں کے دوران 103وہابی دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے جبکہ لڑائی میں17 فوجیوں کی ہلاکت کی بھی تصدیق کی گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے افغان ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغان وزارت دفاع نے ملک کے مختلف حصوں میں کارروائیوں کے دوران 103وہابی دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے جبکہ لڑائی میں17 فوجیوں کی ہلاکت کی بھی تصدیق کی گئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق افغان وزارت دفاع کی طرف سے جاری ہونے والے بیان میں دعویٰ کیا گیاہے کہ ملک کے مختلف حصوں میں آپریشن کے دوران 103 وہابی شدت پسند ہلاک اور97 زخمی ہوگئے، 10 وہابی شدت پسندوں کو گرفتارکیا گیا، کارروائیوں کے دوران اسلحہ اورگولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔ بیان میں کہا گیاہے کہ ان کارروائیوں کے دوران 17 افغان فوجی اہلکار اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ دریں اثنا مشرقی صوبے کنڑ میں راکٹ حملے میں ایک خاتون اوراس کے3 بچے جاں بحق ہوگئے۔